سرگودھا میں رانا منور غوث کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے

سرگودھا میں رانا منور غوث کی گاڑی پر فائرنگ، محفوظ رہے

سرگودھا میں حلقہ پی پی 78 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی رانا منور غوث کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں خوش قسمتی سے ایم پی اے رانا منور غوث محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے اچانک رانا منور غوث کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ فوری طور پر ان کے محافظوں نے جوابی کارروائی کی، جس کے بعد حملہ آور مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق، واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔