ویب ڈیسک:موٹر وے ایم 2 پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے وہ اور ان کے ہمراہ افراد محفوظ رہے۔
یہ حادثہ موٹر وے پر نیلا دھلا کے قریب اس وقت پیش آیا جب گورنر کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہو گیا۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے کسی حصے کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی گورنر یا ان کے سوار افراد کو کسی قسم کی چوٹیں آئیں۔ اطلاعات کے مطابق، گورنر پنجاب نے اس حادثے کے بعد اپنی سفر کو جاری رکھا اور انہوں نے دوسری گاڑی پر سوار ہو کر اسلام آباد کی جانب روانہ ہو گئے۔موٹر وے پولیس اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا اور ضروری کارروائی کی۔ گورنر پنجاب کے حادثے میں محفوظ رہنے کے باعث ان کے حامیوں اور عوام میں اطمینان پایا گیا۔