افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی، مگر انہوں نے واضح انکار کر دیا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، راشد خان نے بتایا کہ 2023ء میں ایک اہم شخصیت نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام کریں اور وہیں کرکٹ کھیلیں، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ وہ اپنی نمائندگی جاری رکھیں گے۔راشد خان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی پیشکشیں انہیں پہلے بھی مل چکی ہیں، مگر ان کا مؤقف واضح ہے کہ اگر وہ افغانستان کے لیے نہیں کھیلیں گے تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے۔انہوں نے اپنے فیصلے کو وطن سے وفاداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ افغانستان ہے۔