برطرف اہلکار بحال نہیں ہونگے،فیصلے میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر کیے جائیں گے
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیآئی جیآپریشنز فیصل کامران نے واضح کیا ہے کہ اختیارات سے تجاوز، رشوت خوری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے اہلکاروں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ برطرف کیے گئے اہلکاروں کی بحالی نہیں ہوگی جبکہ تمام فیصلے میرٹ اور شواہد کی بنیاد پر کیے جائیں گییہ بات انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں منعقدہ ہفتہ وار اردل روم کے دوران کہی، جہاں 31 اپیلوں کی سماعت کی گئی۔ اس موقع پر متعدد درخواستوں پر فوری فیصلے سناتے ہوئے عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کیے گئیتفصیلات کے مطابق 24 اپیلیں مسترد کر دی گئیں جبکہ 2 کیسز میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ری انکوائری کا حکم دیا گیا۔ ڈیآئی جیآپریشنز نے مسترد ہونے والی اپیلوں میں ملوث اہلکاروں کی سزائیں برقرار رکھنے کے احکامات جاری کییدوسری جانب غیر حاضری کے باعث برخاست کیے گئے 5 اہلکاروں کوآخری وارننگ کے ساتھ بحال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ان اہلکاروں کو ٹھوس وجوہات ثابت ہونے پر ریلیف دیا گیا۔ڈیآئی جیآپریشنز لاہورفیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب کے ساتھ انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور کسی اہلکار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت، اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہریوں سے بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ میں کارکردگی ہی اصل معیار ہوگی اور قانون و ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔