لاہور(کرائم رپورٹر)شادمان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سروسز ہسپتال کی پارکنگ سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کر لی اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عظیم اور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو ضلع گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔ ملزمان لاہور میں منشیات سپلائی کرنے آئے تھے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے ہسپتال کی پارکنگ میں چھپے ہوئے تھیکارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہیایس پی ماڈل ٹائون کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔