تھانہ غالب مارکیٹ میں عمیر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انچارجج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ کلوز تو ہیڈ کوارٹر
اے ایس آئی ارشد، ہیڈ کانسٹیبل ریحان اور کانسٹیبل شہباز کو معطل کردیا گیا،7دن میں انکوائری رپورٹ طلب
لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں شہری عمیر رئیس پر مبینہ تشدد کے واقعے کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہیڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹائون شاہد نواز ورائچ کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف انکوائری 7 روز کے اندر مکمل کر کے رپورٹ پیش کی جائیشفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے انچارج انویسٹی گیشن غالب مارکیٹ سونیہ ناہید کو کلوز ٹو ہیڈکوارٹر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ مبینہ طور پر واقعے میں ملوث اے ایس آئی ارشد، ہیڈ کانسٹیبل ریحان اور کانسٹیبل شہباز کو معطل کر کے ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہیڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت شہریوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انکوائری مکمل طور پر میرٹ پر کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اختیارات سے تجاوز یا شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اہلکاروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی