ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کر عام آبادی میں پھیل رہا ہے، 79 فیصد افراد لاعلم ،صورتحال سنگین ہو سکتی ہے،ماہرین صحت
اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی۔ماہرین صحت نے کہاہے کہ ایچ آئی وی مخصوص گروپس سے نکل کرعام آبادی میں تیزی پھیل رہا ہے، پاکستان میں ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 70 ہزار ہوگئی ہے، پاکستان کے 79 فیصد افراد ایچ آئی وی سے لاعلم ہیں۔سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق بچوں میں بڑھتے کیسز نظام صحت کی ناکامی ظاہر کرتے ہیں، ایچ آئی وی اب عام آبادی اور بچوں میں بھی پھیل رہا ہے۔اسی حوالے سے ڈاکٹر قائد سعید نے کہا کہ غیر محفوظ انجیکشنز اور آلودہ خون پھیلا کی بڑی وجوہات ہیں جبکہ ڈاکٹر رانا جواد اصغر کا کہنا تھا کہ بار بار آٹ بریکس نظام صحت کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں۔ماہرین صحت نے یہ بھی کہا کہ بلڈ بینکوں کی نگرانی اور خون کی مکمل اسکریننگ یقینی بنائی جائے، اس کے ساتھ ہی غیر محفوظ انجیکشنز کے خاتمے اور انفیکشن کنٹرول کو مثر بنانے کی ضرورت ہے، اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال سنگین ہو سکتی ہے۔