مبینہ مقابلے میں فرار زخمی ملزم کی لاش بر آمد

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن میں سی سی ڈی کانسٹیبل پر گولیاں چلانے والے ملزم کی لاش کھیتوں سے مِل گئی ،ملزم گزشتہ روز سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں فرار ہوا تھا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکو امداد عرف بَگی نے ہیڈ گردتہ کے مقام پر پولیس مقابلے کے دوران کانسٹیبل اکمل کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور خود بھی زخمی حالت میں فرار ہو گیا تھا، ملزم متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔