گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شنگھائی میونسپل گورنمنٹ کے سیکریٹری جنرل اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات میں کراچی کو شنگھائی کی طرز پر جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
ملاقات میں کراچی-شنگھائی سسٹر سٹی معاہدے کو فعال بنانے اور تجارت و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر نے کہا کہ موجودہ 100 انڈیکس سرمایہ کاری کے لیے سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ شنگھائی حکومت نے کراچی کی ترقی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں ایس ایم ایز، سرکلر ریلوے، بینکاری اور اسپیشل انڈسٹریل زونز میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی بات ہوئی، اور سسٹر سٹی تعلقات کو حقیقی شراکت داری میں بدلنے کا عزم کیا گیا۔