پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر کی بھرتی شروع

گریڈ 14 کی سیٹ کے لیے عمر کی حد 20 سے 25 سال مقرر ، اشتہار جاری 
 لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سب انسپکٹر کی بھرتی کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس میں 300 خالی آسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ لاہور میں 29 اور شیخوپورہ میں 23 سب انسپکٹرز بھرتی ہوں گے۔ گریڈ 14 کی سیٹ کے لیے عمر کی حد 20 سے 25 سال مقرر ہے۔ مرد کے لیے قد 5 فٹ 7 انچ اور خواتین کے لیے 5 فٹ 2 انچ ہونا ضروری ہے۔ تعلیمی قابلیت بی اے سیکنڈ ڈویڑن رکھی گئی ہے۔ عمر میں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی۔