قاہرہ(آئی این پی )مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ قاہرہ کے ایجپشن میوزیم کی لیب سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا پراسرار طور پر غائب ہوگیا ۔ حکام کے مطابق یہ کڑا فرعون آمنموپ کے دورِ حکمرانی (اکیسویں سلطنت 1070 تا 945 قبل مسیح) سے تعلق رکھتا ہے۔وزارت نے بتایا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کڑا آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق انوینٹری چیک کے دوران اس کی گمشدگی کا انکشاف ہوا لیکن اس کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی