قطر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کیلئے ہر دستیاب قانونی راستہ اختیار کرے گا:وزیرمملکت خارجہ امور
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر نے کہا ہے وہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنمائوں پر حملے کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت میں قانونی چارہ جوئی کرے گا۔اس بات کا اعلان قطری وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفہ نے اپنے ایک بیان میں کیا، وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہیگ میں آئی سی سی کی ڈپٹی پراسیکیوٹر نزہت خان سے دو ملاقاتیں کی ہیں جن میں اسرائیل کو قانونی طور پر کٹہرے میں لانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا قطر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر دستیاب قانونی راستہ اختیار کرے گا، مجرموں کو سزا دلوانے اور عالمی قوانین کے تحت جوابدہ بنانے کے لیے عالمی انصاف کے در پر دستک دی ہے۔