ایمسٹرڈیم(آئی این پی)ہالینڈ کی جنگ مخالف تنظیموں نے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق غزہ جنگ کی مخالف این جی او نے ہالینڈ کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ حکومت کو اسرائیل کے لئے اسلحے کی برآمد اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ تجارت سے روکا جائے۔ درخواست میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کو اس مطالبے کی بنیاد بنایا گیا ہے۔