اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے اپیل پر سماعت کی
اسلام آباد (اے ایف بی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انھیں عہدے پر بحال کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔جسٹس محمد آصف اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے سماعت کی، سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رٹ پٹیشن میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ چیئرمین بطور ممبر پی ٹی اے تعینات نہیں ہوسکتے کیونکہ آسامی غلط مشتہر کی گئی تھی۔