معاہدامریکی سکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے: سی این این

معاہدہ کسی تازہ واقعے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ برسوں کی سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے
واشنگٹن (آئی این پی) پاکستان اور سعودی عرب میں ہونے والے دفاعی معاہدے کو امریکی ٹی وی نے ریاض کا امریکا کی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔ امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی خصوصی رپورٹ میں اس معاہدے کو سعودی عرب کے امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ صرف دو ممالک کے درمیان دفاعی اتحاد کا اظہار نہیں بلکہ امریکی بلکہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد اس خطے میں عرب بادشاہتوں کا امریکی سیکیورٹی ضمانتوں پر عدم اعتماد کی بھی علامت ہے۔امریکی ٹی وی نے اس حوالے سے اگرچہ سعودی حکام کا یہ موقف بھی شامل کیا ہے کہ مذکورہ معاہدہ کسی تازہ واقعے کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ برسوں کی سفارتکاری اور مذاکرات کا نتیجہ ہے۔