جاپان کے جنوب مغربی شہر اوئیٹا کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے کے سبب 170 گھروں میں آگ لگ گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک شخص لاپتا ہے۔
آگ لگنے کے بعد ریسکیو حکام نے 175 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ جنگل میں پھیل گئی۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے سبب ہونے والی وجوہات کا اب تک تعین نہیں ہوسکا ہے، اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔