بانی کی رہائی پی ٹی آئی کی احتجاج کیلئے تیاری

 مختلف آپشنز پر غور سڑکیں ، انٹری پوائنٹس بند کئے جائیں یا پھر لانگ مارچ ، مشاورت جاری ، وزیراعلیٰ خود لیڈ کرینگے
 پشاور(خصوصی رپورٹ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ایک بار پھر احتجاج کی تیاریاں شروع کر دی ،احتجاج کس طرز پر کیا جائے ، مختلف آپریشنز پر غور شروع کر دیا ، سڑکیں ، انٹری پوائنٹس بند کئے جائیں یا پھر دوبارہ لانگ مارچ ،قیادت نے مشاورت شروع کردی ،صوبے کے انٹری پوائنٹس بند کرنے پر بھی مشاورت ہو رہی ہے ، پارٹی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کو اپنا پیغام پہنچانے کے لئے اس بار موثر اور سخت راستہ اپنایا جائے گا۔ معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان کے مطابق ہمارے پاس 4 سے 5 آپشن ہیں ، اس بار تحریک کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی خود لیڈ کرینگے ، اس بار ہا ر ہوگی یا پھر پار، احتجاج کا اعلان کب کرنا ہے یہ فیصلہ پار ٹی قیادت کرے گی۔ احتجاج /غور