بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عارف علوی نے پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تک احتجاج کرنے کیلئے تحریک انصاف کے کارکنوں سے حلف لے لیا۔ عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے دل نوچ کر ہی ان سے عمران خان کی محبت ختم کی جاسکتی ہے،بانی پی ٹی آئی ملک میں آئین و قانون اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، 24 نومبر کو اسلام آباد کی سڑکوں پر عوام کا سمندر ہوگا۔