لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران نے رات گئے شہر کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کر دیئے ترجمان ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے مطابق سب انسپکٹر تیمور عباس ایس ایچ او گلبرگ تعینات،سب انسپکٹر محمد سلیمان کوایس ایچ او فیصل ٹاؤن تعینات سب انسپکٹر اسد شہزاد ایس ایچ او سمن آباد تعینات، سب انسپکٹر محمد عامر انجم کوایس ایچ او گارڈن ٹاؤن تعینات کر دیا گیا،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن سب انسپکٹراسد اللہ کواینٹی رائٹ فورس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاایس ایچ او سول لائنز سب انسپکٹر محمد واجد کواینٹی رائٹ فورس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیاانسپکٹر لیاقت علی کوایس ایچ اوسول لائنز تعینات سب انسپکٹر محمد تحسین نجم ایس ایچ اونواب ٹاؤن تعینات،انسپکٹر اسد عباس کو ایس ایچ اوشاہدرہ تعینات کر دیا گیا،سب انسپکٹر محمد شہریار ایس ایچ او شادباغ تعینات سب انسپکٹر محمد احمدکو ایس ایچ اوداتا دربار تعینات کر دیا گیا، انسپکٹر محمد خرم شہزاد ایس ایچ اوشادمان تعینات، سب انسپکٹر عدنان احمدکو انچارج چوکی ہلوکی کاہنہ تعینات کر دیا گیا،ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر تعینات کیے گئے،افسران کا سروس ریکارڈ، کارکردگی جانچ پڑتال کے بعد تبادلے کئے گئے۔