نواز شریف اور ازبک سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

نواز شریف اور ازبک سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محمد نواز شریف  نے کہا کہ پاکستان اور   ازبکستان کے درمیان تاریخی، مذہبی اور تہذیبی رشتے موجود ہیں، جن کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ کو اہمیت دیتا ہے، جبکہ ازبکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر ازبکستان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔