پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور بازارِ حصص میں نمایاں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کاروبار کے دوران PSX 100 Index میں 1644 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس بڑھ کر 1 لاکھ 63 ہزار 449 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔دن کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 63 ہزار 33 پوائنٹس کی کم ترین جبکہ 1 لاکھ 64 ہزار 309 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 57 پیسے پر آگیا، جبکہ گزشتہ روز یہ 278 روپے 60 پیسے پر بند ہوا تھا۔