پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

ویب ڈیسک:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھنے کو ملا، جہاں 100 انڈیکس میں 525 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 93,881 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز کے پہلے سیشن میں انڈیکس منفی زون میں تھا، لیکن دوسرے سیشن میں تیزی کے رجحان نے انڈیکس کو اوپر لے آیا۔اسی دوران، تبادلہ مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 80 پیسے پر آ گیا۔ یہ بہتری کاروباری حلقوں کے لیے خوش آئند ہے اور مارکیٹ کے استحکام کی علامت سمجھی جا رہی ہے۔