انٹر امتحانی مراکز والوں علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنیکی درخواست

لاہور(خصوصی رپورٹ)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے دوران طلبہ کو گرمی سے بچانے کیلئے لاہور بورڈ نے لیسکو حکام کو 566امتحانی مراکز کی فہرست ارسال کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی درخواست کردی۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کا کہنا ہے کہ شدید گرمی پر امتحانی مراکز میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ ریذیڈنٹ انسپکٹرز کو امیدواروں کو ہوا دار کمروں میں بٹھانے اور تمام سنٹرز میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔امتحانات کے انتظامات مکمل ہیں جنکا آغاز کل سے ہوگا۔