راولپنڈی:میٹرو بس سروس کے 200 ملازمین کی برطر فیاں

 ملازمین نے احتجاجاً ٹریک بلاک کر دیا ،  جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس مکمل طور جام
راولپنڈی (آن لائن) میٹرو بس سروس کے 200 ملازمین کی بیک جنبشِ قلم برطرفیوں اور گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس سروس ملازمین سراپا احتجاج بن کر میٹرو ٹریک پر نکل آئے ملازمین نے احتجاجاً ٹریک بلاک کر دیا جس سے جڑواں شہروں کے درمیان میٹرو بس سروس مکمل طور جام ہوگئی ہے جس سے دفتری اوقات میں طلبا و طالبات اور ملازمت پیشہ مرد وخواتین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اس مقصد کے لئے میٹرو بس سروس کے تمام برطرف مرد وخواتین ملازمین پیر کی صبح پوٹھوہار میٹرو بس سٹیشن پر جمع ہوگئے اور میٹرو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی متاثرہ ملازمین کا موقف تھا کہ میٹرو بس انتظامیہ نے 200 سے زائد ملازمین کو بغیر نوٹس کے نوکریوں سے برطرف کیا ان ملازمین کی برطرفی یکم مئی سے شروع کی گئی جو تاحال جاری ہے جبکہ برطرف ملازمین کو (مارچ اور اپریل) کے 2 ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئیں