لاہور(کرائم رپورٹر) باٹا پور میں پولیس نے خاتون اور اسکے ڈرائیور کے قتل میں ملوث 3 ملزموں کو ایک سال بعد گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزموں نے پرانی دشمنی پر گزشتہ سال مقدس اور اسکے ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ دہرے قتل کی اس واردات کے مرکزی ملزم شاہد وحید عباس عرف بودا سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ۔