پنجاب اسمبلی اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا، مالیات سے متعلق سوالات زیر غور آئیں گے

پنجاب اسمبلی اجلاس آج دوبارہ شروع ہو گا، مالیات سے متعلق سوالات زیر غور آئیں گے

لاہور / ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا 25واں اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوپہر 2 بجے دوبارہ شروع ہو گا، جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ قرآن پاک، نعتِ رسولِ مقبول ﷺ اور قومی ترانے سے ہو گا۔

پارلیمانی ایجنڈے کے مطابق:

وقفہ سوالات کے دوران محکمہ مالیات سے متعلق سوالات کے جوابات پیش کیے جائیں گے
اراکین اسمبلی عوامی مفادات سے جڑے امور پر سوالات اور نکات اٹھائیں گے
متعدد توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایوان میں پیش کیے جائیں گے
پانچ تحریکات التوائے کار کو بحث کے لیے ایوان میں لایا جائے گا
اراکین اسمبلی کی جانب سے اہم معاملات پر اظہارِ خیال بھی متوقع ہے
اجلاس کو صوبے کے مالی، انتظامی اور عوامی مسائل پر جامع بحث کا ایک اہم موقع تصور کیا جا رہا ہے، جس میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے پالیسی معاملات اور عوامی نوعیت کے مسائل پر مؤثر گفتگو اور تجاویز دیے جانے کی توقع ہے۔