بھارت بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا: لیاقت بلوچ

خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی باری آئے گی، نائب امیر جماعت اسلامی
 لاہور (آئی این پی )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکا اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سکھ چین نہیں ملے گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی ایک ایک کرکے باری آئے گی۔