دریائے سندھ پر نئے سکھر،روہڑی پل بنانے کا فیصلہ

کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ نے دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ کیا۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ(پی پی پی)  پالیسی بورڈ کے اجلاس ہوا ہے۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق سندھ میں بڑے انفرااسٹرکچر منصوبوں کیساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیا پل سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا