پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ آج کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوگا

لاہور(خصوصی رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ آج کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوگا، مارچ کا آغاز صبح گیارہ بجے مزار قائد سے ہوگا ،حقوق سندھ مارچ  ٹھٹھہ، سجاول بدین،میر پور خاص، ٹنڈو الہیار،حیدرآباد،مٹیاری، سانگھڑ نوابشاہ،نوشہرو فیروز،خیر پور سمیت سندھ کے 19 شہروں  سے ہوتا ہوا 28 جنوری کو سکھرپہنچے گا، حقوق سندھ مارچ کی تمام تر تیاریاں وانتظامات مکمل کر لئے گے ہیں، حقوق سندھ مارچ کیلئے مرکزی مسلم لیگ نے ٹاؤن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جہاں سے قافلوں کی صورت میں کارکنان مزار قائد پہنچیں گے،قائدین کیلے خصوصی کنٹینر تیار کروایا گیا ہے