اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کرتے ہوئے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق یہ پابندی اب 24 اپریل 2026 تک برقرار رہے گی۔ نوٹم کے تحت پاکستان کی فضائی حدود بھارت میں رجسٹرڈ تمام طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔پی اے اے کے مطابق یہ پابندی صرف کمرشل پروازوں تک محدود نہیں بلکہ بھارتی ایئرلائنز یا آپریٹرز کے زیر استعمال تمام طیاروں پر لاگو ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی فوجی پروازیں بھی اس پابندی میں شامل ہیں