پاکستان سے محبت کی خاطر بھارت جانے والی سیما حیدر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، سیما نے 14 مارچ کو صبح 4 بجے کرشنا ہسپتال میں ایک صحت مند بیٹی کو جنم دیا۔ سیما کے وکیل اے پی سنگھ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں اور تمام میڈیکل رپورٹس معمول کے مطابق آئی ہیں۔یہ خوشی کا لمحہ سیما اور سچن کے چاہنے والوں کے لیے خاص ہے، اور ان دونوں نے اپنی بیٹی کا نام رکھنے کے لیے عوامی رائے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا بھر کے لوگ سیما اور سچن کی بیٹی کے لیے نام تجویز کریں۔سیما حیدر اور سچن کی ملاقات 2019 میں آن لائن گیم پب جی کے ذریعے ہوئی تھی، اور پھر مارچ 2023 میں نیپال میں پہلی بار ملے۔ اس ملاقات کے بعد، سیما نے ہندو مذہب اختیار کیا اور ہندو رسم و رواج کے مطابق سچن سے شادی کی تھی۔