جعفر ایکسپریس کی تباہ حال بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد

جعفر ایکسپریس کی تباہ حال بوگیوں سے 3 دستی بم برآمد

جعفر ایکسپریس پر 11 مارچ کو بولان میں دہشت گردوں کا حملہ ہوا تھا جس میں متعدد شہری اور اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

حملے کے بعد فورسز نے فوراً کارروائی کی اور ہائی جیک کی گئی ٹرین اور مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ اس آپریشن کے دوران تقریباً 50 دہشت گرد مارے گئے تھے۔8 روز بعد، تباہ حال بوگیاں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ ان بوگیوں پر گولیوں کے نشانات اور بیشتر کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان بوگیوں کی مرمت کی جائے گی اور پھر انہیں سفر کے قابل بنا کر دوبارہ فعال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ، ریلوے پولیس نے بتایا کہ کوئٹہ منتقل ہونے والی بوگیوں سے 3 دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ناکارہ بنا دیا گیا۔ یہ بوگیاں کچھی کے علاقے مشکاف سے کوئٹہ لائی گئی تھیں۔