نصیر آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 3 فٹ حصہ تباہ، جعفر ایکسپریس روک دی گئی

نصیر آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 3 فٹ حصہ تباہ، جعفر ایکسپریس روک دی گئی

نصیر آباد کے علاقے نوتال ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکے سے ریلوے پٹری کا تقریباً 3 فٹ حصہ تباہ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو ٹریک پر آنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد اسے ڈیرہ مراد جمالی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کر رہے ہیں۔