فیصل کامران نے شہریوں کی شکایات سن کر فوری احکامات جاری کردئیے
لاہور(کرائم رپورٹر)بروقت انصاف ملنے پر بزرگ شہری ڈی آئی جی آپریشنز دفتر پہنچ گیا بزرگ شہری نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران سے اظہار تشکر کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران نے بزرگ شہری کی محبت پر عقیدت کا اظہار کیا۔ امروز بھی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے فرداََ فرداََ ہر ایک شہری کے مسئلہ سن کر موقع پر احکامات جاری کیے۔ انہوں نے سائلہ کی محلہ دارکے خلاف کمیٹی نہ دینے کی شکایت پر ایس ایچ او مناواں کو فریقین میں مصالحت کی ہدایت کی۔ اسی طرح شہری کی چیک ڈس آنر کی درخواست پر ایس ایچ او گلبرگ کو بنک سلپ کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاگیا۔ کرایہ دارومالک مکان کے خلاف درخواستیں، ایس ایچ او اچھرہ، کوٹ لکھپت کو مارک کی گئیں۔ خاتون کی محلہ دار کے خلاف تشدد کی شکایت اورایک خاتون کی خاوند کے خلاف تشدد،جواء کھیلنے،ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ہونے کی شکایت پر ایس ایچ او کوٹ لکھپت کو ثبوتوں کی روشنی میں تشدد کی درخواست پر کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح شہریوں کی بیرون ملک ویزہ کی مد میں ایجنٹوں کو لاکھوں روپے دینے، ویزہ نہ ملنے،رقم واپس نہ ملنے کی شکایات پر ایس ایچ او ہربنس پورہ،ساندہ اور ایس ایچ اونیوانارکلی کو3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ والد کی بیٹوں کے خلاف تشدد،مکان زبردستی اپنے نام کروانے کیلئے دباء کی شکایات پر ڈی آئی جی آپریشنزنے ایس ایچ او نشترکالونی اور ایس ایچ او مصطفی آباد کو شہریوں کو تحفظ اور قانونی مددفراہم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے بہن کی بھائی کے خلاف تشدداورمکان اپنے نام کروانے کی شکایت پر ایس ایچ او فیصل ٹا ئون کو تشدد کے شواہد کی روشنی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ تھانہ کی سطح پر شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ایس ایچ اوز 03 تا05 بجیشام شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے تھانوں میں موجودرہتے ہیں۔