چائنا سکیم میں راہگیرکودل کادورہ،25سالہ لڑکی بیہوشی کی حالت میںہسپتال میں دم توڑ گئی،گھر سے بزرگ کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں مختلف واقعات کے دوران جواں سالہ لڑکی سمیت 4 افراد جان سے گئے۔ ترجمان ایدھی کے مطابق گجرپورہ چائنا سکیم میں راہ گیر 55 سالہ حاجی محمد خلیل دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔گجرپورہ جامع مسجد فاروقیہ چائنا سکیم میں نماز کیلئے کی نے والا بزرگ شہری چل بسامتوفی کی شناخت 65 سالہ سراج دین کے نام سے ہوئی۔ کوٹ لکھپت گرین بیلٹ سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی جنرل ہسپتال میں دم توڑ گئی ۔متوفیہ کی عمر 25 سال کے قریب ہے، شناخت نہ ہو سکی۔ شاہدرہ پھاٹک نمبر 9 کے قریب ایک مکان سے بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا۔متوفی کی شناخت 70 سالہ عبداللہ حکیم کے نام سے ہوئی۔ گھر میں اکیلا مقیم تھا۔پولیس نے کارروائی کے بعد تمام لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔