سپریم کورٹ آزاد کشمیرکے حکم پر سیشن جج کمرہ عدالت سے گرفتار

سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا،  جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا:چیف جسٹس
چیف جسٹس نے جج راجہ امتیاز کو تین دن کی سزا سنادی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد عدالت سے گرفتار کرلیا گیا

مظفرآباد(آن لائن )سپریم کورٹ آزادکشمیرکابڑافیصلہ ،توہین عدالت کے الزام میں 3دن کی سزاپرسیشن جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرلیا گیا،عدالت نے ریمارکس دیئے سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا، عدالت میں جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔ آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے بڑے بینچ نے راجہ امتیاز کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ کے حکم پر حاضر سروس جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرلیا گیا۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے ریمارکس دیئے  سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا، عدالت میں جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔سپریم کورٹ نے جج راجہ امتیاز کو تین دن کی سزا سنادی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔انسداد منشیات عدالت حویلی کے اسپیشل جج نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی، جس پر توہین عدالت کی کارروائی عدالت عظمی میں جاری تھی۔