امریکی شہریوں کی اکثریت نے ایران کیخلاف جنگ میں مداخلت کی مخالفت کر دی:سروے

یروشلم (آئی این پی)امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ زدہ ملکوں کو ہینڈل کرنے کی پالیسی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امریکا کی اس جنگ میں شمولیت کی مخالفت کی ہے، صرف 16 فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ امریکا کو عسکری مداخلت کرنی چاہیے، جب کہ ایک مضبوط اکثریت 60 فیصد اس کی مخالفت کرتی ہے