پولیس لائنز ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں:منزہ کرامت
لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کے مطابق پولیس افسران کی صحت اولین ترجیح ہے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال پولیس لائنز میں میو ہسپتال سے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز آرتھوپیڈک، فزیوتھراپسٹ، گائناکالوجسٹ، ڈینٹسٹ ڈاکٹرز مریضوں کے چیک اپ کے لیے موجود تھے۔ پولیس افسران و جوان اور فیملیز پولیس لائنز ہسپتال میں ڈاکٹرز سے فری چیک اپ کروا سکتے ہیں۔ پولیس لائنز ہسپتال میں پولیس افسران اور ان کی فیملی کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ، ایکسرے کی سہولت بھی موجود ہے۔ پولیس افسران کی صحت بارے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں، جسمانی طور پر فٹ افسران و جوان ہی عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں۔