شیخوپورہ :فائرنگ سے خواجہ سرا زخمی

شیخوپورہ (نیٹ نیوز) تقریب کے دوران گولی لگنے سے خواجہ سرا زخمی ہوگیا۔ تقریب میں خواجہ سرا پرفارم کر رہا تھا۔اس دوران ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی۔ ایک گولی خواجہ سرا کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔