کھانے کی اشیا ، ادویات ، کپڑے، جوتے تک دہلیز پر حاصل کرنیکا رجحان،80فیصدموبائل فونز سے خریداری کرتے ہیں:اے ڈی بی کی رپورٹ
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)ایک سال کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کا انکشاف سامنے آیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آن لائن خریداری کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے، کھانے پینے کی اشیا سے لے کر دوا، کپڑے، جوتے اور گھریلو سامان تک اب سب کچھ گھرکی دہلیز پر حاصل کرنا رجحان کے ساتھ پاکستانیوں کی ضرورت بھی بن گئی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2024 میں پاکستانیوں نے 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی، زیادہ تر لوگ الیکٹرانکس، فیشن، بیوٹی پراڈکٹس اورلگڑری آئٹمز پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ آن لائن ہوائی ٹکٹ کی بکنگ دوسرے سب سے بڑے حصے کے طور پر ابھری، جو تقریبا 2.3 بلین ڈالر سالانہ کما رہی ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی فیصد پاکستانی خریدارموبائل فونز سے آن لائن خریداری کرتے ہیں، جبکہ تیرانوے اعشاریہ سات فیصد صارفین آن لائن فراڈ سے بچا ئوکیلئے کیش آن ڈیلیوری کو ترجیح دیتے ہیں۔