مفتاح اسماعیل نے ڈی پی او حافظ آباد کے شاہانہ دفتر کی ویڈیو شیئر کردی

 کراچی (آئی این پی )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈی پی او حافظ آباد کے شاہانہ دفتر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس پولیس افسر کے دفتر کو دیکھیں جس کے اخراجات آپ کے دیئے گئے ٹیکس سے پورے کیے گئے ہیں۔ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو اپنی تنخواہ پر 38.15فیصد اور اپنے خاندان کے لیے دودھ کے ہر پیکٹ یا گھی کے ہر ڈبے پر18فیصد سیلز ٹیکس کیوں ادا کرنا پڑتا ہے، تو برائے کرم اس پولیس افسر کے دفتر کو دیکھیں جس کے اخراجات آپ کے دیئے گئے ٹیکس سے پورے کیے گئے ہیں۔