لندن:شرارتی کچھوے نے گھر میں آگ لگا دی

 لندن(آئی این پی )جنوبی لندن کے علاقے مِٹچم میں ایک حیرت انگیز اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، ایک شرارتی کچھوے نے اپنے ہی گھر میں آگ لگا دی، خوش قسمتی سے فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر ناصرف آگ پر قابو پایا بل کہ گھر میں موجود دونوں پالتو جانوروں کچھوے اور ایک کتے کو بحفاظت بچا لیا۔ غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطا بق لندن فائر بریگیڈ نے بتایا ہے کہ کچھوا اپنے ٹینک میں نصب حرارت دینے والے لیمپ کو ٹکر مار کر گرا بیٹھا، جس سے نیچے رکھی گئی خشک گھاس میں آگ لگ گئی۔