خیبرپختونخوا حکومت کا امن و امان پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ

آئندہ ہفتے  تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مشاورت کیلئے مدعو کیا جائے گا :وزیراعلی
پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے صوئے میں  امن و امان کی صورتحال پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ  کیا ہے ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 35 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اگلے ہفتے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جا رہی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مشاورت کیلئے مدعو کیا جائے گا تاکہ اس مسئلے کے پائیدار حل کیلئے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔۔اجلاس میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے خیبرپختونخوا کے شہدا کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کی منظوری دی گئی جبکہ دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے مولانا خانزیب کے ورثا کیلئے ایک کروڑ روپے امداد کی منظوری دی گئی۔