لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ مانیکا کی جانب سے والدہ سے ملاقات کی اجازت کے لیے دائر درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں دائر کی جانی چاہیے تھی۔ تاہم جسٹس فاروق حیدر آج درخواست پر بطور اعتراض سماعت کریں گے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جیل قوانین کے تحت انہیں اپنی والدہ سے ملاقات کا مکمل حق حاصل ہے۔ اڈیالہ جیل کے شیڈول کے مطابق ہر منگل کو قیدیوں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت ہوتی ہے، لیکن سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، جس سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو حکم دیا جائے کہ وہ مبشرہ کو والدہ سے ملاقات کی اجازت دیں۔ عدالت آئندہ سماعت میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات اور درخواست پر کارروائی کا فیصلہ کرے گی۔