ترقی پانے والوں میں 11 انسپکٹرز کو بھی اگلے عہدے پر ترقی دی گئی:حکام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی)نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی)کی منظوری کے بعد 65 افسروں کو اعلیٰ گریڈ پر ترقی دے دی ۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ہیومن ریسورس مینجمنٹ)نے کی اور انسپکٹر جنرل این ایچ ایم پی سلطان احمد چوہدری نے ترقیوں کی باضابطہ توثیق کی۔ اتوار کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران 54 سب انسپکٹرز/پٹرول آفیسرز (BS-14)کو انسپکٹر (BS-16)اور 11 انسپکٹرز (BS-16)کو ہائر ٹائم سکیل (BS-17)پر ترقی دیدی گئی ہے۔ انسپکٹر جنرل سلطان احمد چودھری نے کہا کہ ترقیاں افسروں کی محنت، لگن اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا اعتراف ہیں ، امید ہے یہ ترقیاں محکمہ اور ملک دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گی۔