موٹروے پولیس کے 21 افسروں کو انسپکٹر بنادیا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر) موٹروے پولیس کے 21 افسران کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ ترقی پانے والوں میں 13 کا تعلق سینٹرل زون اور 8 کا سینٹرل ون سے ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سید فرید علی اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے افسران کو رینکس لگائے۔ افسران کی ترقیاں قوانین کے مطابق سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر کی گئیں۔ ڈی آئی جی سید فرید علی اور ڈی آئی جی عمران شاہد نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید محنت اور لگن سے کام کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کریں گے۔