لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں شہید سب انسپکٹر محمد وسیم، شہید کانسٹیبل مصور علی اور شہید کانسٹیبل محمد سرور بیگ کی برسیوں کے موقع پر پولیس گارڈ نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔ترجمان پولیس کے مطابق تقریب میں لاہور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے بھرپور سلامی پیش کی جبکہ شہداء کے اہلِ خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کا مقصد فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھاشہید سب انسپکٹر محمد وسیم 18 جنوری 1997 کو ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی کے طور پر تعینات تھے اور سیشن کورٹ ڈیوٹی کے دوران بم دھماکے میں شہید ہوئے۔ اسی روز شہید کانسٹیبل مصور علی، جو تھانہ اسلام پورہ میں تعینات تھے، سیشن کورٹ ڈیوٹی کے دوران بم دھماکے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔شہید کانسٹیبل محمد سرور بیگ 18 جنوری 2014 کو مجاہد اسکواڈ صدر ڈویڑن میں تعینات تھے، جنہیں تین نامعلوم ملزمان نے راستہ روک کر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔