کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع معروف گل پلازہ میں بھڑکنے والی خوفناک آگ کے بعد خوف کے پیش نظر تاجروں نے پلازہ کے باہر کھڑے ہو کر با آوازِ بلند اذانیں دینا شروع کر دیں، اذانوں کی گونج نے پورے علاقے کو غم اور کرب میں مبتلا کر دیا، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل لرزتا ہوا نظر آیا۔