موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا

آگ پر قابو پانے کے لیے ایف ڈبلیو او کے واٹر باؤزرز کی مدد حاصل کی گئی
لاہور:موٹروے ایم-2 ساؤتھ پر سیال موڑ کے قریب اسلام آباد سے لاہور جانے والی ایک بس کے پچھلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم موٹروے پولیس کی فوری کارروائی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق واقعہ موٹروے ایم 2 ساؤتھ پر پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث بس کے عقب میں آگ لگی۔خوش قسمتی سے اس وقت بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا اور صرف عملہ سوار تھا۔موٹروے پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بس میں موجود عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا۔