شہری کو دل کا دورہ،موٹروے پولیس کی بروقت طبی امداد دی

لاہور (کرائم رپورٹر) موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ کے قریب دوران سفر شہری کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ موٹروے پولیس نے بروقت طبی امداد کی وجہ سے مسافر کی جان بچا لی۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ایم ٹو پر شیخوپورہ کے قریب ایک مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، جس کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری موقع پر پہنچی اور مسافر کو فوری طور پر سی پی آر دیا اور مریض کو ایف ڈبلیو ایمبولینس کے ذریعے پی آئی سی اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ متاثرہ خاندان نے موٹروے پولیس کے بروقت اور انسان دوست اقدام پر شکریہ ادا کیا۔